یوم
دفاع پاکستان کے موقع پر میونسپل کمیٹی راجن پور نے گورنمنٹ
ہائی سکول نمبر1 راجن پور میں ہاکی کا بہت عالیشان میچ کرایا۔
میونسپل
کمیٹی راجن پور کےسبزہ زار میں یوم دفاع کے حوالے سے ایک
مشاعرہ منعقد کیا جارہا ہے جس میں نامور شعراء کرام شرکت کر
رہے ہیں
حکومت پنجاب کی ہدایت پر
خادم شہر جناب کنور کمال اختر نے 14اگست (جشن آزادی) کے موقع
پر درج ذیل پروگرام ترتیب دینے کا حکم جاری کیا ہے۔
کنور کمال
اختر ، خادم شہر راجن پور/ چیئر مین میونسپل کمیٹی راجن پورنے
ہپاٹئٹس ڈے کے موقع پر سرکاری ہسپتال میں لگے ہپاٹئٹس کیمپ کا
دورہ کیا اور موقع پر موجود ضلعی ڈاکٹران نے کیمپ کی ورکنگ کے
طریقہ کار کے بارے بتایا۔ میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے
کنور کمال اخترخادم شہر راجن پور نے وزیر اعلیٰ کے اس اقدام کو
سراہا اورمحکمہ صحت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے اس قسم کے کیمپ
شہر کی دوسری جگہوں اور میونسپل کمیٹی میں لگانے کا مطالبہ
کیا۔
میونسپل کمیٹی راجن پورکا
بجٹ برائے سال 2018-2017 پیش کر دیا گیا جو کہ ہاؤس نے منظور
کر لیا۔
بجٹ کے جائزہ کے لیے کلک کریں۔
چئیرمین ضلع کونسل سردار عبدالعزیز خان دریشک نے میونسپل کمیٹی
راجن پور کا وزٹ کیا اور خادم شہر کنور کمال اختر چیئر مین اور
وائس چیئر مین چوہدری نعیم ثاقب سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں شہر
کی صورت حال کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔